وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ادارہ جاتی خدمات کے سلسلہ میں حسن کارکردگی ایوارڈ ز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

اتوار 27 مئی 2018 22:50

گوجرانوالہ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ادارہ جاتی خدمات کے سلسلہ میں حسن کارکردگی ایوارڈ ز کی تقسیم کی تقریب سول سیکرٹریٹ لاہور کے دربار میں منعقد ہوئی ،تقریب میں پنجاب بھر سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو حسن کارکردگی ایوارڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا،شعبہ کلچر میں بہترین خدمات انجام دینے پر سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم خان کو آرٹ اور کلچر کی ترویج کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر حسن کارکردگی کا ایوارڈ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید نے وزیراعلی کی طر ف سے دیا ،گوجرانوالہ کے علمی ،ادبی ،سماجی اور ثقافتی حلقوں کی طر ف سے ڈاکٹر حلیم خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہاہے۔

(جاری ہے)

ان حلقوں نے ڈاکٹر حلیم خان کو بھی مبارک باد دی ہے اور آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔