اسلام آباد، شہریوں کی اراضی پر قبضہ کی کوشش، ہوائی فائرنگ ، مقدمات درج

اتوار 27 مئی 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) شہریوں کی اراضی پر قبضہ کی کوشش ، ہوائی فائرنگ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سہالہ پولیس کو شرافت علی نے بتایا کہ خرم کی ایما پر مسلح افراد نے اس کی ہاسنگ سوسائٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے مدعی اور اس کے ملازمین کو زخمی کر دیا ، اسی تھانے کی پولیس کو شاہد رفیق نے بتایا کہ بابر نے دیگر ملزمان کے ہمراہ مسلح ہو کر اس کی زمین پر قبضہ کی کوشش کی ، پلاٹ سے سامان چوری کر لیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :