ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے سوئی نادرن کے تعاون سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے 100دیہی گھرانوں میں گیسی فائر چولہوں کی تقسیم

اتوار 27 مئی 2018 23:20

رحیم یارخان۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) سوئی نادرن کے تعاون سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے ضلع رحیم یارخان کے 100دیہی گھرانوں میں گیسی فائیرچولہے تقسیم کیے ۔جس کا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ دیہی خواتین میں صحت اورایندھن کے حوالے سے درپیش مسائل میں کمی لانا ہے۔مستفید ہونے والے دیہی گھرانوں نے اپنے گھروں اورآس پاس علاقے میں 1000سے زائد درخت بھی لگائے جوکہ فضاء میں موجود کاربن ڈائی اکسائیڈ کی مقدارمیں کمی لانے کاسبب بنیں گے۔

(جاری ہے)

چولہوں کی تربیت اورتقسیم کی تقریب کے موقع پرڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سینئرمنیجراسدعمران ،ریجنل منیجرسائوتھ محمدابوبکر اورڈسٹرکٹ کوارٖڈنیٹررحیم یارخان حافظ محمدبخش نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو ماحول کی آلودگی میں کمی لانے کیلئے انتہائی مثبت کرداراداکرناہوگا۔جبکہ ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈبہاول پورریجن ملک بشیراحمد نے ماحول کے حوالے آگاہی اوراس کے بہتری کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے کردارکوسراہا اورسوائی نادرن کی طرف سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :