جپسم ز مین میں موجود نا میا تی ماد ہ کو دیر تک برقرار ر کھتا ہے، ما ہر ین

پیر 28 مئی 2018 12:00

سلانوالی۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) زرعی ما ہر ین کے مطا بق جپسم ایک عا لمگیر ز مینی اصلا ح کا ر ہے، جسپم کاکیمیا ئی نا م کیلشیم سلفیٹ ہے ، آبپاش ز رعی ز مینوں کی ا گر مناسب طور پر د یکھ بھا ل نہ کی جا ئے تو ا ن میں سفید یا کا لا کلر پیدا ہو نے کے ا مکانات بہر حا ل مو جو د رہتے ہیں ا ن ز مینوں میں جسپم کا مستقل بنیا دو ں پر ڈا لا جا نا ا ن کو شادا ب ر کھنے کیلئے بہت ضرور ی ہے،انہوں نے بتایا جپسم ایک ا یسا بنیا د ی جزو ہے جو ز ر عی ز مینوں کی بہت سی اقسام اورز مینی پی ا یچ (ph) پھیلا ئو ، کا لے کلر کی مو جو د گی میں زراعت یاکھیتی باڑی کو ممکن بنا تا ہے ،جپسم کا لے کلر کی اصلا ح کے ساتھ ساتھ ز مین میں نا میاتی ما د ہ کی مو جو د گی کو د یر تک برقرار ر کھنے، زمین کے مختلف اجزا ء کے با ہمی ا ختلا ط، ز مین میں پا نی کے انجذا ب اور کا شت کی گئی فصل کے جلدا گائو میں بھی معاون ثا بت ہو تا ہے۔