شمالی کوریا کے ساتھ عسکری امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں ، جنوبی کوریا

پیر 28 مئی 2018 15:45

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ عسکری امور پر بات چیت کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان شوئی ہیون سو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیول پیانگ یانگ کے ساتھ کسی بھی وقت عسکری مذاکرات کے لئے بالکل تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کوریائی خطوں کے درمیان عسکری سطح کے مذاکرات یکم جون کو جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان اور شمالی کویا کے راہنما جونگ ان کے درمیان ہونے والی سربراہی کانفرنس کے لئے اہم پیشرفت ثابت ہوں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :