سرحدی گارڈز کو افریقہ میں بھی تعینات کیا جائے، آسٹرین چانسلر کا مطالبہ

عمل سے انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں،انٹرویو

پیر 28 مئی 2018 16:26

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) آسٹریا کے چانسلر سباستیان کٴْرس نے یورپی سرحدی محافظین کو افریقہ بھیجنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کٴْرس نے کہا کہ بیرونی سرحدوں کے نگران یورپی یونین کے ادارے فرنٹیکس کے اہلکاروں کو افریقہ میں بھی تعینات کیا جائے تاکہ بحیرہ روم کے ذریعے یورپ کی جانب ہونے والی غیر قانونی نقل مکانی کو روکا جا سکے۔ کٴْرس نے مزید کہا کہ اس طرح انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں۔ کٴْرس کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب یکم جولائی سے یورپی یونین کا اگلا صدر ملک آسٹریا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :