ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ نے نیشنل کلب کوہرادیا

پیر 28 مئی 2018 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر کھیلے جانے والے "ایس ایس بی ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل نیشنل باسکٹ بال کلب کو 65-49پوائنٹس سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم آرام باغ کلب کی جانب سے راج کمار 20،زین العابدین 12اور فضیل احمد نے 11پوائنٹس جبکہ رنر اپ نیشنل کلب کی جانب سے شہریار ناصر 15،عنزہ عمر 14اور علی شبیر نے 7پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال نے اپنے معائونین نزاکت خان اور ممتاز احمد کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون اور زاہد ملک تھے ۔