مختلف وارداتوں میں چور موٹرسائیکل و مویشی لے اڑے، مقدمہ درج

پیر 28 مئی 2018 21:16

عارفوالا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) مختلف وارداتوں میں چور موٹرسائیکل اور مویشی لے اڑے، تفصیل کے مطابق گرین ٹائون میں محمدعرفان کی موٹرسائیکل نمبر3333/VRL مالیت50000 روپے نامعلوم افراد نے چرالی جبکہ نواحی گائوں18/EB میں محمدرمضان کے احاطہ مویشیاں سے دوعدد گائے مالیت406000 روپے ریاست ، عادل ، وسیم ، ذوالفقار ، معظم ، فلک شیر اور اقبال نے چرالیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :