پی ایس او نے انجن کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ماحول دوست فیول RON 97 متعارف کراد یا

پیر 28 مئی 2018 21:28

پی ایس او نے انجن کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ماحول دوست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں فیول کامعیار بہتر کرنے کے اپنے عزم کے تحت’آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97‘ کے برانڈ نام سے ہائی اوکٹین پیٹرول RON 97 متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کومزید وسعت دے دی ہے۔ RON 97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے تاکہ صارفین کو آرام دہ سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ’ناکنگ‘ سے نجات دی جاسکے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ درجے کا RON فیول انجن کی زندگی بڑھاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کرتا ہے۔چونکہ RON 97 انجن کو صاف ستھرا رکھتا ہے ، لہٰذایہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے ذریعے ماحول پر کم اثر انداز ہوتا ہے۔ نئی مصنوعات کے دیگر فوائد میںبہتر مائلیج اورانجن کارکردگی کے علاوہ صارفین کے لیے بہترین ڈرائیونگ کا تجربہ بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او نے نومبر2016میں پہلی مرتبہ ملک میں اعلیٰ درجے کے ریسرچ اوکٹین نمبر (RON)والے فیول متعارف کرا کے حکومت پاکستان اور وزارتِ پیٹرولیم کے خواب کو تعبیر دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :