وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں چوری کی تین مختلف وارداتیں

شہری طلائی زیورات ،لیپ ٹاپ ،نقدی ،موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان سے محروم

پیر 28 مئی 2018 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں چوری کی تین وارداتوں کے دوران شہریوں کوطلائی زیورات ،لیپ ٹاپ ،نقدی ،موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا ،اسلام آباد پولیس متاثرین کی دادرسی کرنے میں ناکام ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی نعیم راجہ نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے باہر سے دن دھاڑے اس کا125 موٹرسائیکل نمبریRIN-7373چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مدعی عبدالوحید نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کرنقدی ،لیپ ٹاپ ،زیورات اور موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے ۔لوہی بھیر پولیس کو مدعی عدیل ستی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کے سامنے سے اس کا 125موٹرسائیکل نمبری RIO-142چوری کر لیا ۔پولیس نے تمام درخواست پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا

متعلقہ عنوان :