پاکستان کا ایٹمی قوت بننا لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ تھا، حافظ طاہر محمود اشرفی

پاکستان کی فوج ، پاکستان کی قوم ایٹمی قوت کی محافظ ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جو رمضان المبارک میں ہمیں ملا، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے، مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل

پیر 28 مئی 2018 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاکستان کا ایٹمی قوت بننا لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ تھا، پاکستان کی فوج ، پاکستان کی قوم ایٹمی قوت کی محافظ ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جو رمضان المبارک میں ہمیں ملا، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ معاذ بن جبل میں راوالپنڈی ، اسلام آباد کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،،اس موقع پرمولانا عبد الحمید صابری ، مولانانعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا نائب خان ، مولانا الیاس مسلم ، مولانا شہزاد احمد ، مولانا شہباز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، پاکستان نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کیلئے لیا گیا تھا ، آئندہ انتخابات میں پاکستان علماء کونسل اسی جماعت کے ساتھ تعاون کرے گی جو نظریہ پاکستان اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کی عملی جدوجہد کا حلف دے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی ،د ہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ملک بھر میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ، پاکستان میں رہنے والے مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے