دفتر سے غیرحاضری و فرائض میں غفلت پر ایس ڈی او بستی ملوک معطل

پیر 28 مئی 2018 23:21

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) چیف انجینئر پلاننگ میپکو شاہد اقبال چوہدری نے دفتر میں غیر حاضری ، فرائض میں غفلت برتنے اور صارفین کی شکایات کے ازالہ میں ناکامی پر ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن عباس علی کو معطل کردیا ، انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور سرکل کی تین ڈویژنوں اور ان کی سب ڈویژنوں کا اچانک دورہ کیا ،بہاولپور سٹی ، لودھراں اور ماڈل ٹائون ڈویژنوں کے دورے کے موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں ، بریک ڈائون کی صورت میں فیڈرز جلد از جلد بحال کئے جائیں ، بستی ملوک سب ڈویژن کے دورے کے موقع پر ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن دن ساڑھے گیارہ بجے غیر حاضر اور ان کے دفتر کو تالہ لگاہواتھا جس پر چیف انجینئر نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او کو معطل کردیا اور ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :