بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار اداکرنا ہو گا، سب سے پہلے والدین کی ذمہ داری ہے وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں،ایس ایس پی جعفرآبادعرفان بشیر

پیر 28 مئی 2018 23:33

جعفرآباد۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایس ایس پی جعفرآباد کی زیر صدارت بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور اس کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھرعلماء کرام تاجر شہری اتحاد، سیاسی سماجی رہنما ،صحافی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی جعفرآبادعرفان بشیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار اداکرنا ہو گا۔

سب سے پہلے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اوراپنی اولاد کے معاملے میں دوسروں پر اعتماد کرنیکی ہر گز غلطی نہ کریں، کیونکہ حالیہ قصور واقع کی ویڈیو میں واضع نظر آرہا ہے کہ بچی بے تکلف آدمی کا ہاتھ تھامے جا رہی تھی، اس کا مطلب یہی ہے کہ مزکورہ آدمی جانا پہچانا ہے لہذا بچوں کو پیار سے سمجھایا جائے کہ وہ کسی اجنبی کے پاس نہ جائیں اور نہ ہی ان سے کوئی کھانے پینے کی چیز لیں اور اپنے بچوں کو اچھے اور برے کا فرق سکھانا ہو گا تاکہ وہ اس گھناونے کام میں ملوث عناصرسے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتزا کرام میڈیا نمائندوں شہری اتحاد علماء کرام اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اس اہم معاملے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور معاشرے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائیں اور چھوٹے بچوں سے مزدوری کروانے کے خلاف بھی شعور اجاگر کریں اور مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورکسی بھی قسم کے ہونے والے مسائل کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں تاکہ پولیس بروقت کاروائی عمل میں لاسکے اس موقع پر شہری اتحاد کے صدر حاجی عبدالخالق کھوسہ مولوی نثار احمد شمن حیدری ڈی ایس پی بشیراحمد جمالی ایس ایچ او گل حسن بہرانی چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد عزیزالرحمن مری ودیگر صحافی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :