کولمبیا ، فوجی کارروائی میں 11 فارک باغی ہلاک

منگل 29 مئی 2018 10:40

بگوٹا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کولمبیا کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران فارک گوریلا تنظیم کے 11 ارکان ہلاک کردیے ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات کولمبیا کے وزیر دفاع لوئس کارلوس ولیگاس نے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن مونتانیتا کے علاقے میں کیا گیا جس میں 11 باغی ہلاک اور2 افراد زخمی ہوئے۔ یہ تمام افراد فارک باغی رہنما روڈریگو گاڈیٹے کے حامی تھے۔واضح رہے کہ اس گروپ نے 2016ء میں فارک باغیوں اور حکومت کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔