ترکی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں ایک خاتون سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

منگل 29 مئی 2018 10:50

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ترک میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم’’پی کے کے‘‘ کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے ضلع شرناک کے قصبے سلوپی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دہشتگردوں میں 1 خاتون بھی شامل ہے۔گرفتار شدگان سے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :