Live Updates

سوالات پڑھے بھی ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر کا دلچسپ جواب

صرف سوالات نہیں، رات کو پوری تراویح بھی پڑھی ہے، کیپٹن(ر)صفدر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 11:12

سوالات پڑھے بھی ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کے سوال پر کیپٹن (ر) ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2018ء) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کردیا۔ اسلام آباد کے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

آج کیس سماعت شروع ہوئی تو کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بھی تحریری شکل میں لکھا گیا بیان پڑھنا شروع کیا جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مداخلت کی اور کہا کہ آپ ایک ہی سانچے میں لکھے تحریری جوابات لے آئے ہیں، اگر ان سے سوالات پوچھے جائیں تو شاید جواب مختلف ہوں۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے سوال کیا کہ کیا کہ کیا ا نہوں نے سوالات پڑھے بھی ہیں؟،جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ صرف سوالات ہی نہیں رات کو پوری تراویح بھی پڑھی ہے۔

نامزد ملزم کیپٹن (ر) صفدر نے پراسیکیوٹر نیب کے اعتراض کے باوجود اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے ٹرائل کے لیے جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ غیر متعلقہ ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا تھا کہ جےآئی ٹی میں5گھنٹےکی رکارڈنگ کی گئی۔جےآئی ٹی میں جنگی قیدی والا ماحول تھا۔دوران سماعت کیپٹن(ر)صفدرکےوکیل نےاپنے موکل کو پراسیکیوشن ٹیم سےغیرضروری گفتگو سے منع کردیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میرےبس میں نہیں ورنہ5،6 لوگ کیپٹن(ر)صفدرکےپیچھے بھی کھڑاکردیتا،،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کا کہنا تھا کہ کتنی زیادتی ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر یہاں اکیلے کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف احتساب عدالت سے روانہ ہو گئے تھے۔کیونکہ مریم نواز کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرس کرنا تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات