چار پاکستانی کوچز کو ایشین کوچنگ سیمینار میں شرکت کے لئے تائیوان بھیجا جائیگا، وصال خان

منگل 29 مئی 2018 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان آرچڑی فیڈریشن چار پاکستانی کوچز کو ایشین کوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے تائیوان بھیجا جائیگا،پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ ایشین آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین کوچنگ سیمینار 5 سے 7 جولائی تک تائیوان میں منعقد ہوگا، جس میں ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے، اس کوچنگ سیمینار میں چار کوچز پاکستان کی نمائندگی کریں گے تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے اجلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :