پروڈیوسروں نے عید الفطر پر اسٹیج ڈراموں کیلئے فنکاروں کا چنائو شروع کر دیا

متعدد پروڈیوسروں نے فنکاروں کو ایڈوانس رقم دیکر اپنے اسٹیج ڈراموں کے لئے کاسٹ کر لیا

منگل 29 مئی 2018 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے عید الفطر پر اپنے اسٹیج ڈراموں کے لئے فنکاروں کا چنائو شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور ،ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے عید الفطر پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں کے لئے نامور اداکارائوں اور اداکاروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے متعدد پروڈیوسروں نے انہیں ایڈوانس رقم دیکر اپنے ڈرامے کے لئے کاسٹ بھی کر لیا ہے ۔

ان میں صائمہ خان ، مہک نور ، صوبیہ خان ، ہما علی ،ندا چوہدری ،ماہ نور ، شیبا رانی ،شانزہ ،آشا چوہدری ،آفرین پری ،افتخار ٹھاکر ،سخاوت ناز ،امانت چن ،ظفری خان ، ناصر چینوٹی ،قیصر پیا ،سردار کمال ،ساجن عباس ، ببو رانا ،چاند برال ،گوشی خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیںجو عید الفطر پر مختلف تھیٹروں میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :