رمضان میں اسٹیج ڈرامے جاری ،

سنجیدہ حلقوں کا ذمے داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

منگل 29 مئی 2018 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) معاشرے کے سنجیدہ حلقوں نے رمضان المبارک کے دوران اسٹیج ڈرامے کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ سنجیدہ حلقوں نے کہا کہ الحمراء اور دیگر تھیٹروں میں اسٹیج ڈراموں جاری رکھ کر رمضان المبارک کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور اسلامی ملک ہونے کے باوجود اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کررہے ہیں ،متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ رمضان المبارک کے احترام میں اسٹیج ڈراموں پر فوری پابندی عائد کریں اور اسٹیج پر بیہود گانوں پر رقص کرنے والی اداکارائوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :