برطانوی کلب چیلسی کے مالک نے اسرائیلی شہریت لے لی

روس اور برطانیہ کے مابین سفارتی تناؤ کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،اسرائیل پہنچ گئے

منگل 29 مئی 2018 13:20

برطانوی کلب چیلسی کے مالک نے اسرائیلی شہریت لے لی
تلابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) روسی ارب پتی یہودی تاجر رومان ابرامووچ کو اسرائیلی شہریت دے دی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے نجی طیارے میں تل ابیب کے بین گوریان ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ابرامووچ کو ان کا اسرائیلی شناختی کارڈ دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

روس اور برطانیہ کے مابین سفارتی تناؤ کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ برطانوی حکام نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ابرامووچ کے طویل المدتی رہائشی ویزے پر نظر ثانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ابرامووچ برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے مالک بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :