مصر کے سابق وزیراعظم علی لطفی انتقال کر گئے

منگل 29 مئی 2018 15:42

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) معزول صدر حسنی مبارک کے دور کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم مصرعلی لطفی 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم علی لطفی قاہرہ کے ہسپتال میں انتقال کر گے ہیں۔علی لطفی 1985ئ اور 1986ئ کے دوران مصری پارلیمنٹ کے سپیکر اور 1989ئ میں پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ وہ سابق صدر انور سادات کیدور میں وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں، تاہم سب سے اہم سیاسی کردار انہوں نے حسنی مبارک کے دور میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :