امارات میں تینوں قسم کی پٹرول قیمت میں 14فلس اضافے کا اعلان

منگل 29 مئی 2018 16:08

امارات میں تینوں قسم کی پٹرول قیمت میں 14فلس اضافے کا اعلان
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) امارات میں جون کے دوران پٹرول نرخنامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی تینوں قسموں میں 14فلس کا اضافہ کیا گیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی حکام کی طرف سے جون میںسوپر98پٹرول، خصوصی95پٹرول اور ای پلس 91پٹرول کی قیمت 14فلس کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اب سوپر98پٹرول جو پہلے 2.49درہم میں فی لیٹر میں فروخت ہوتا تھا ، جون میں 2.63درہم فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوگا۔خصوصی95پٹرول جو پہلے 2.37درہم فی لیٹر تھا، اب اضافے بعد 2.51درہم فی لیٹر ہوگا جبکہ ای پلس91 پٹرول جو 2.30درہم فی لیٹر تھا بڑھ کر 2.44درہم فی لیٹر ہوگا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 15فلس اضافہ ہوا ہے ۔ اب یہ اضافے کے بعد 2.71درہم فی لیٹر ہوگا۔