شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی،25سالہ فلسطینی جاں بحق

غزہ پٹی کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ،اسرائیلی فوج کا دعویٰ

منگل 29 مئی 2018 16:08

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں ایک تازہ اسرائیلی حملے میں ایک 25 سالہ فلسطینی ہلاک ہو گیا ،حملے میں ایک فلسطینی زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ فوج کے اہل کاروں پر غزہ پٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے بتائی گئی، اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فضائی حملہ تھا یا توپ خانے سے بمباری کی گئی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ فوج کے اہل کاروں پر غزہ پٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ۔