غیر قانونی گیس ری فیلنگ، اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

منگل 29 مئی 2018 17:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فیلنگ کرنے والوں اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی04ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ادریس اور فضیر اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کرلیا جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے حمزہ کوجبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے عدیل کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے ان کے قبضہ سے 2عدد موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :