عمر بیت گئی کورٹ کچہریوں میں حاضری لگاتے ہوئے ،ایک سنچری کے قریب پیشیاں ہوگئی ہیں،کیپٹن (ر)صفدر

منگل 29 مئی 2018 18:11

عمر بیت گئی کورٹ کچہریوں میں حاضری لگاتے ہوئے ،ایک سنچری کے قریب پیشیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صدر نے کہا ہے کہ عمر بیت گئی کورٹ کچہریوں کی پیشیوں میں حاضری لگاتے ہوئے، ایک سنچری کے قریب پیشیاں ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میںمسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ایک سنچری کے قریب پیشیاں ہوگئی ہیں، اس وقت میری عمر 55 سال ہے اور میں گزشتہ دس سالوں سے ایم این اے ہوں،عمر بیت گئی کورٹ کچہریوں کی پیشیوں میں حاضری لگاتے ہوئے۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سوالنامے کے جوابات تیار کرکے آئے ہیں جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ سوالنامے کے جواب بالکل تیار ہیں، ہر جواب دینے کی تیاری ہے۔