اٹلی،عوامیت پسندوں کی صدر پر کڑی تنقید، اگلے انتخابات تک سربراہ مملکت تبدیل ہو چکا ہوگا، لوئیجی دی مائیو

منگل 29 مئی 2018 18:11

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) اٹلی میں حکومت سازی میں ناکامی پر عوامیت پسندوں نے صدر سرجیو ماتاریلا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے انتخابات تک سربراہ مملکت تبدیل ہو چکا ہو گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اٹلی میں حکومت سازی میں ناکامی کے بعد عوامیت پسندوں اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے صدر سرجیو ماتاریلا پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

فائیو سٹار تحریک کے سربراہ لوئیجی دی مائیو نے کہا کہ وہ یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اگلے انتخابات تک سربراہ مملکت تبدیل ہو چکا ہو گا۔ صدر ماتاریلا نے وزیر اقتصادیات کے لیے پالو ساوونا کا نام یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ وہ کابینہ میں یورو زون سے نکلنے کی بات کرنے والے کسی سیاستدان کو قبول نہیں کر سکتے۔ اس طرح فائیو اسٹار تحریک اور دائیں بازو کی عوامیت پسند لیگ کا حکومت سازی کے لیے اتحاد بھی ناکام ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :