روسی فضائیہ نے لبنانی فضا میں اسرائیلی طیاروں کے راستے میں رخنہ نہیں ڈالا ،روس

راستہ روکنے سے متعلق زیر گردش خبریں محض حماقت پر مبنی ہیں،روسی وزارت دفاع

منگل 29 مئی 2018 18:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) روس نے اسرائیلی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے لبنانی فضا میں اسرائیلی طیاروں کے راستے میں رخنہ نہیں ڈالا ،راستہ روکنے سے متعلق زیر گردش خبریں محض حماقت پر مبنی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اسرائیلی میڈیا میں سامنے آنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ روسی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے راستے میں رخنہ ڈالا۔

(جاری ہے)

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع نے باور کرایا ہے کہ "روسی Su-34 طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضاں میں اسرائیلی F-16 طیاروں کا راستہ روکے جانے سے متعلق زیر گردش معلومات محض حماقت پر مبنی ہی"۔وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ شام میں موجود کثیر الاغراض روسی Su-34 طیارے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے یا لبنانی فضائی حدود میں کسی مشن پر عمل درامد کے لیے استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ پٹی کے نزدیک اپنے جنوبی حصے میں ممکنہ راکٹ حملے کے حوالے سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بجایا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اسرائیلی اراضی پر کوئی راکٹ یا میزائل گرا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :