مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ،دو افرادجاں بحق ،ایک زخمی

منگل 29 مئی 2018 18:40

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ۔دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام سے 140 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے کے پہاڑی سلسلے بزئی ٹاپ کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والا ٹرالر بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں شوکت علی ولد الہی بخش سکنہ آواران موقعے پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ عمران ولد خدا بخش سکنہ پنجگور اور نصراللہ ولد شوکت علی سکنہ آواران شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں نصراللہ ولد شوکت علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں زخمیوں کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں اور ہسپتال کے عملے نے طبی امداد دی۔