مقبوضہ بیت المقدس؛غزہ میں صہیونی فورسز کی درندگی بدستور جاری،مزید ایک 25سالہ فلسطینی شہید،ایک زخمی

منگل 29 مئی 2018 18:58

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں ایک تازہ اسرائیلی حملے میں ایک 25 سالہ فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں ایک تازہ اسرائیلی حملے میں ایک 25 سالہ فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔دوسری جانب صہیونی فورسز کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں پر غزہ پٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے متعدد اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے۔