Live Updates

نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے ملاقاتوں کو یادگار قرار دیدیا ۔۔۔

مریم نواز احتساب عدالت کے باہر اپنے حق میں بولنے والے صحافیوں کو داد دیتی رہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 17:20

نواز شریف نے  احتساب عدالت میں صحافیوں سے ملاقاتوں کو یادگار قرار دیدیا ..
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے ملاقاتوں کو یادگار قرار دیدیا ۔۔۔ مریم نواز احتساب عدالت کے باہر اپنے حق میں بولنے والے صحافیوں کو داد دیتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریفاور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔

اسلام آباد کے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان نواز شریف،،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کورٹ روم کے اندر موجود صحافی کا کمرہ عدالت کے اندر اور باہر کی صورتحال بتانے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ یہاں ہونے والی ملاقاتیں یادگار تھیں۔

اور مجھے یاد رہے گا کہ میں احتساب عدالت آتا تھا اور آپ لوگوں سے گفتگو ہوتی تھی۔جس کے بعد ایک صحافی نے نواز شریف سے ایک بہت معصومانہ خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ میاں صاحب اگر آپ وزیراعظم بن گئے تو کیا آپ وزیراعظم ہاؤس میں ہمیں بلایا کریں گے۔جس کا نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔جب کہ وہ صحافی جو شریف خاندان کا سوشل میڈیا پر دفاع کرتے ہیں اور شریف خاندان کے حق میں بولتے اور لکھتے ہیں۔مریم نواز ان تما م صحافیوں کی تعریف کرتی ہیں۔مریم نواز اپنے حق میں بولنے والے صحافیوں کو داد دیتی ہیں اور ان سے متعلق نواز شریف کو بھی بتاتی ہیں کہ یہ صحافی ہمارے حق میں لکھتے ہیں جس کے بعد نواز شریف بھی ان صحافیوں کی تعریف کرتے ہیں۔مزید کای کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات