آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کے تحت تعلیمی شعبہ میں 160 ملین روپے کے وظائف فراہم کررہی ہے

منگل 29 مئی 2018 20:47

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کے تحت تعلیمی شعبہ میں طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے 160 ملین روپے کے وظائف فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اوجی ڈی سی ایل کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال 200 کے دوران ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں طلبا کو وظائف کی فراہمی کے لئے 141ملین روپی فراہم کئے گئے تھے جبکہ رواں سال 2018 کے دوران کمپنی نے مزید سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیمی وظائف میں اضافہ کے لئے مزید 19 ملین روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ذہین طلبا کی حوصلہ افزائی ہوگی اور تعلیم کے فروغ میں بھی مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :