اب وقت آگیا ہے ووٹر کو عزت ملے جو سیاستدان جو جماعت ووٹرز کو عزت دیگی وہی بیلٹ بکس کے ذریعے ووٹرز کی حمایت و تائید کر پائیگی ، صدر نوانی یوتھ ونگ

منگل 29 مئی 2018 21:52

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) نوانی یوتھ ونگ کے صدر انتظار حسین شاکر،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری شیخ شفقت عزیز اور چیئر مین عبدالستاررحمن نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ووٹر کو عزت ملے جو سیاستدان جو جماعت ووٹرز کو عزت دیگی وہی بیلٹ بکس کے ذریعے ووٹرز کی حمایت و تائید کر پائیگی ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے باپ بیٹی نے ووٹ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کو کبھی اہمیت نہیں دی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا مغلیہ خاندان احتساب کی زد میں آیا ہے تو انہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ یاد آگیا نوانی برادران نے ہمیشہ عوام اور ووٹ دونوں کو عزت دی جس کے باعث ضلع کے لوگوںنے انہیں ہر بارکامیابی سے ہمکنار کیا انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں بھی نوانی گروپ عوام کی طاقت سے ضلع میں کلین سویپ کریگا