اقراء یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 39 واں اجلاس

امتیاز عارف،عادل طاہرپراچہ اور دیگر کو پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی منظوری ہمارے ریسرچ اسکالرز کو اپنی تحقیق کے موضوعات کو ملکی ضرورت اور مفاد سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، ڈاکٹر وسیم قاضی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 29 مئی 2018 18:02

اقراء یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 39 واں اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 39 واں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر صدارت منعقدہوا۔اجلاس میں امتیاز عارف،عادل طاہرپراچہ،ایازالحق،محمدندیم ،راجامظہرحمید،روشن علی،کرن ہاشمی،اللہ ڈنوابڑو اور شیلادیوی کو پی ایچ ڈی کی سند تفویض کئے جانے کی منظوری دی گئی اور مختلف شعبہ جات میں طلبہ کے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کی بھی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر وسیم قاضی نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہہمارے ریسرچ اسکالرز کو اپنی تحقیق کے موضوعات کو ملکی ضرورت اور مفاد سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔عصر حاضرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسرچ کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے، ہمیں دوسروں کی تحقیق سے استفادہ کرنے کے بجائے اپنے ہی ملک میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔جامعات پر یہ قومی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ تحقیق کے معیار پر کسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہ کرتے ہوئے معیاری اورکارآمد تحقیق کی حوصلہ افزائی کریں جو ملکی اور قومی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں۔

متعلقہ عنوان :