ڈی ایس او پشاور کا ایک اور بڑاقدم ،خواجہ سراء کے بعد اب پاکستان کی تاریخ میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

منگل 29 مئی 2018 22:09

ڈی ایس او پشاور کا ایک اور بڑاقدم ،خواجہ سراء کے بعد اب پاکستان کی تاریخ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کا ایک اور بڑاقدم ،خواجہ سراء کے بعد اب رمضان المبارک گزرتے ہی پاکستان کی تاریخ میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا،جسکے لئے بھر پور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدبلوچ کے مطابق ضلع پشاور کی سطح پر عیدالفطر کے بعد چھوٹے قد کے افراد کی حوصلہ آفزائی کیلئے منعقدہ ہونیوالے پہلے پست قامت سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ،فٹ بال،چک بال،رسہ کشی ،اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کے مقابلے کھیلے جایئنگے ،یہ تمام مقابلے طہماس خان گرائونڈ پر منعقد ہونگے ۔

انکاکہناتھاکہ ہماری بھر پور کوشش ہوگی اس ایونٹ کو خواجہ سراء سپورٹس فیسٹول کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوں ۔انہوںنے بتایاکہ ضلعی حکومت ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین اور انکی پوری ٹیم کو شش رہی ہے کہ ضلع پشاور میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو صحت مندانہ سرگرمیوںکے بھر پور مواقع فراہم ہوں ،انہوںنے پست قامت سپورٹس فیسٹول میں شرکت کے خواہش مندچھوٹے قد رکھنے والے تمام آفراد سے ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کیساتھ طہماس سٹیڈیم میں رابطہ کرکے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔