بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامی کے لئے ٹیسٹ 5جون کو ہوںگے

منگل 29 مئی 2018 22:22

کوئٹہ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں اسسٹنٹ پروفیسر فیزئیالوجی کی آسامی کے لئے ایم سی کیوز ٹیسٹ 5جون 2018 کو صبح10بجے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے کمپیوٹر لیب میں منعقد ہوںگے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں اسسٹنٹ پروفیسر جنرل سرجری ( بی ۔ 18) کی آسامی کے لئے چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی ہونے والے ایم سی کیوز ٹیسٹ اب 5جون 2018 کو صبح 10بجے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ہال میں لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :