ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے کارروائی کے دوران مطلوب ایجنٹ کو گرفتار کرلیا

منگل 29 مئی 2018 22:41

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے کارروائی کے دوران مطلوب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے انسانی اسمگلنگ کی تدارک کیلئے ایک کارروائی کے دوران مطلوب ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کوئٹہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سیٹلائٹ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر مطلوب انسانی اسمگلر مقبول احمد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کا تعلق پنجاب کے شہر خانیوال سے بتایا جاتا ہے اور وہ ایف آئی اے ملتان کو انسانی اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مقبول احمد پنجاب سے آنے والے ان افراد کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرتا تھا جو غیر قانونی طور پر ایران جاتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کے بعد انہیں کوئٹہ سے پنجگور اور تربت کے غیر روایتی اور غیرمحفوظ راستوں کے ذریعے ایران بھیجا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :