پاکستان کے شاہد آفریدی ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے

آئن مورگن انجری کے بعد میچ کی قیادت سے دستبردار، ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کو سونپ دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 19:33

پاکستان کے شاہد آفریدی  ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22مئی 2018) :پاکستان کے شاہد آفریدی میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ آئن مورگن انجری کے بعد میچ کی قیادت سے دستبردار ہو گئے، ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کو سونپ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی قیادت کرنے والے ایان مورگن کی انگلی میں فریکچر ہو گیا۔ایان مورگن کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔

آئن مورگن انجری کے بعد میچ کی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔
پاکستان کے شاہد آفریدی میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔
اس سے پہلے شاہد آفریدی کی انجری کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں تھیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شائد گھٹنے کی انجری کے باعث شاہد آفریدی میچ ہی نہ کھیل پائیں تاہم 18 مئی کو شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ کاحکم ہےضرورت مندکی مددکیلیےپوری قوت سےحصہ لو اس لیے میچ ضرور کھیلوں گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے ۔ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں شیڈول ہے، انگلینڈ کے ایوان مورگن ورلڈ الیون کی قیادت کرنا تھی جنکی جگہ اب شاہد آفریقی قیادت کریں گے۔

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول میچ کیلئے فرسٹ گروپ آف پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سری لنکا کے تھسارا پریرا شامل ہیں۔اب اس میچ کا نتیجہ کیا نکلے گا یہ تو 31مئی کو ہی پتہ چلے گا لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔