سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی

منگل 29 مئی 2018 22:47

سرگودھا۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 22ملزمان کوگرفتارکرلیا ، ملزمان کے قبضہ سے چرس، شراب اورکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمدکرلئے گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ریاض سکنہ سوبھاگہ سے چرس500گرام،تھانہ کینٹ پولیس نے عرفان سکنہ اولڈسول لائن سے چرس310گرام، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے فہیم سکنہ کوٹمومن سے چرس210گرام،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے غلام عباس سکنہ ٹھٹھی مظلم سے چرس240گرام، ممتاز سکنہ ٹھٹھی مظلم سے پسٹل30بور، عاصم سکنہ عاقل شاہ سے پسٹل 30بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے بابر سکنہ گھلاپور سے شراب 12بوتل،تھانہ کوٹمومن پولیس نے شاہد سکنہ کوٹمومن سے کلاشنکوف، نوید سکنہ کوٹمومن سے کلاشنکوف ، جاوید سکنہ کوٹمومن سے رائفل444بور،مناظر سکنہ چاووال سے رائفل444بور، امان اللہ سکنہ کوڑے کوٹ سے بندوق12بور، سمیع سکنہ معظم آباد سے بندوق12بور،یاسر سکنہ ہجن سے پسٹل30بور، عامرسکنہ کوٹ راجہ سے پسٹل30بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے غضنفر سکنہ 114جنوبی سے بندوق12بور،فیصل سکنہ لالیاں سے بندوق12بور،تھانہ میلہ پولیس نے احمد شیر سکنہ بچہ کلاں سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے علی حیدر سکنہ سلیمان پورہ سے پسٹل30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے طلحہ نذر سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،تھانہ سٹی پولیس نے ثقلین سکنہ مجاہد کالونی سے ریوالور32بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے عمران سکنہ میاں حیات کالونی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔