بولیویا، طالبعلم کی ہلاکت پر پر تشد مظاہرے،پولیس کے ساتھ جھڑپیں،متعدد زخمی

منگل 29 مئی 2018 23:03

لاپاز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) جنوب امریکی ملک بولیویا میں طالب علم کی ہلاکت پر پر تشد مطاہرے شروع ہو گئے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں گزشتے ہفتے احتجاج کے دوران طالبعلم کی ہلاکت کے خلاف پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

بولیویا میں مالی امداد روکنے کے خلاف طلبا دارالحکومت لاپاز اور ایل آلٹو میں احتجاج کر رہے ہیں، حکومت نے احتجاج روکنے کے لئے ایل آلٹو یونیورسٹی کے مختلف بلاک بند کر دیئے اور پولیس تعینات کر دی۔ احتجاج کرنے والے طلبا نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں، طلبا نے پتھرا کیا اور پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔

متعلقہ عنوان :