نیب نے کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی کرکے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق ایم ڈی (ر) بریگیڈیئر افتخار حیدر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 29 مئی 2018 23:10

نیب نے کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی کرکے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو نے نیب نے کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی کرکے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق ایم ڈی (ر) بریگیڈیئر افتخار حیدر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا نیب حکام کے دیگر 2ملزمان میں عمیر احمد اور شاہد رسول کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ملزمان سے متروکہ املاک کی 25ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے یہ زمین دہیہ اوکیواری میں واقع ہے جو سابق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو گل حسن چنہ نے غیر قانونی الاٹ کی جبکہ ملزم افتخار حیدر نے اس زمین کا غیر قانونی قبضہ دیا ملزمان نے گرفتار ملزمان کو سید عمیر احمد اور شاہد رسول کو زمین الاٹ کر کے سرکاری خزانے کو 25ار ب کا نقصان پہنچایا ۔#

متعلقہ عنوان :