کانگریس کے ر حم و کرم پر ہوں،اجازت بنا کچھ نہیں کر سکتا،وزیر اعلی کرناٹک ایچ ڈی کمار سوامی

منگل 29 مئی 2018 23:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں کانگریس کی حمایت یافتہ مخلوط حکومت کی تشکیل کے پانچویں دن وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ وہ کانگریس کے رحم و کرم پر ہیں۔ اس کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں کانگریس کی حمایت یافتہ مخلوط حکومت کی تشکیل کے پانچویں دن وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ وہ کانگریس کے رحم و کرم پر ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کرناٹک بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کیلئے ذمہ دار ضرور ہیں لیکن کانگریس کی وجہ سے ہی عہدے پر ہیں ۔ واضح ہو کہ کمار سوامی نے 23مئی کو کانگریس کی حمایت سے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ کانگریس کے جی پرمیشورن نائب وزیر اعلی بنائے گئے۔ ابھی تک ریاستی کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکی اور نہ ہی دونوں سیاسی جماعتوں کے وزرا کی تعداد اور محکموں کی تقسیم سے متعلق سوامی اور کانگریسی رہنماوں کے اختلافات دور ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :