تبدیلی کیلئے عوام کو اپنے ووٹ کا استعمال ضمیر کے مطابق کرنا ہوگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

سہانے خواب دیکھانے اور جھوٹے دعوئے کرنیوالوں کے دھوکے میں عوام نہیں آئینگے،ثروت اعجاز قادری

منگل 29 مئی 2018 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے عوام کو اپنے ووٹ کا استعمال ضمیر کے مطابق کرنا ہوگا ،سہانے خواب دیکھانے اور جھوٹے دعوئے کرنیوالوں کے دھوکے میں عوام نہیں آئینگے،ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر ہی غربت کو ختم اور ترقی کی بلندیوں پر پہنچا جاسکتا ہے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے ،غریبوں کو راشن تقسیم کرنے کی اس خوبصورت تقریب پر اہلسنت خدمت فائونڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،بلا تفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں یہ ہی ہمارے دین کا شعار ہے ،پاکستان سنی تحریک انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریگی ،ووٹ کی طاقت سے تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں ،چوروں ،لٹیروں اور عوام کے حقوق کا استحصال کرنیوالوں کا عوام اب ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت لانڈی میں غریبوں اور مستحقین کی راشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریبوں اور مستحقین کو علاقائی سطح پر ریلیف دینے کیلئے پاکستان سنی تحریک ڈسٹرکٹ سطح پر راشن تقسیم کریگی ،انہوں کا کہنا تھا کہ اہلسنت کے دفاع اور مسائل کے حل کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،ملک کو دہشتگردی ،کرپشن ااور عوام کو مشکلات میں دھکیلنے والوں کے محاسبہ کا وقت آگیا ہے ،ملک کی90فیصد عوام پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتی ہے ، پاکستان بنانے کے مخالف آج ایک بار پھر سازش کے ذریعے اسلام میں بگاڑ پیدا کرکے نیو جنریشن کو اولیاء اللہ کی تعلیمات وفلسفے سے دور کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہ غریبوں کوا ن کا حق دینے اور غربت کے خاتمے کیلئے زکواة کے نظام کو درست کرنا ہوگا ،زکواةکا پیسہ غریبوں تک پہنچنے کی بجائے کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے ، ملک کو آگے لیجانے کیلئے غریبوں کو ان کاحق دیانتداری سے ادا کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ،پاکستان سنی تحریک کا فلاحی ادارہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن بلا امتیاز غریبوں اور مستحقین کی بلا امتیاز خدمت انجام دے رہا ہے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت اورنگی ٹائون ،لانڈی ،نیوکراچی میں فری ڈسپینسریاں کام کررہی ہیں ،انسانیت کی خدمت عبادت ہے ،بلا امتیاز رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے کی بجائے اسے عوام کی خدمت کرنے کا موقع سمجھ کر کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :