خدمت کا موقع ملاتو انشاء اللہ عدل کا نظام لائیں گے،سردار یار محمد رند

امیر و غریب کیلئے سزا اور جزا کا قانون برابرہوگا،صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف

منگل 29 مئی 2018 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ اگر خدمت کا موقع ملا انشاء اللہ ایسا عدل کا نظام لائے گے جہاں امیر و غریب کے لئے سزا اور جزا کا قانون برابرہو پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ھو امیر اور غریب کی کوئی تفریق نہ ہو بلوچستان میں نظام عدل میں اصلاحات لا کر بہتر اور یکساں بنائیں گے یونین کونسل کی سطح پر مقامی عدالتی نظام لائیں گے جو علاقائی مسائل کو فورآ حل کرسکیں پاکستان میں رہنے والے تمام برادر اقوام کو ترقی کے یکساں موقع فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے انصاف وکلاء ونگ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن بلوچستان ، ترقی یافتہ بلوچستان اور پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ہے اگر اللہ نے خدمت کا موقع کا دیا صوبے میں بہترین خدمات فراہم کریں گے تعلیم ، صحت اور امن و امان ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائیں گے بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرکے بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے۔