میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری

منگل 29 مئی 2018 23:45

ملتان۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر میپکو حفیظ بھٹی نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہر ی میں کُل30صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں جن میں ملتان کے محمد شفیق،کرامت،محسن قریشی،محمد عمران،ظہورعالم نے جرمانہ بل، حمزہ طارق،رشیداحمد نے تاریخ ادائیگی میں توسیع،منصور کریم ،حاجی اصغر علی نے بل درستگی،جمال دین نے ایوریج بل ،فیاض حسین نے ڈیمانڈنوٹس کی تاریخ ادائیگی میں توسیع، ریاض حسین ،ندیم ناصر، جگنوخان ،رانا صادق،محمد ناصر،محمد اشفاق،محمد الیاس،حسن عباس،جمال الدین،فلک شیر،محمد بخش ، رشیداحمد،نے بل کی اقساط، اشفاق احمد نے اووربلنگ،محمد ایوب نے میٹرتبدیلی، کامران نواز(مظفرگڑھ) نے پول کی شفٹنگ،محمد حبیب (خانیوال)نے جرمانہ بل اورغلام سرور ( شجاع آباد)نے جرمانہ بل کی درخواستیں پیش کیں ان درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :