حرمین شریفین میوزیم ،اسلامی نوادرات کا پلیٹ فارم

بدھ 30 مئی 2018 10:00

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں واقع حرمین شریفین میوزیم اموی دور سے موجودہ سعودی دور تک کے عرصے کی تاریخ پیش کرتا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ام الجود کے علاقے میں میوزیم کی شان دار عمارت غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کے پڑوس میں ہے۔یہ میوزیم درحقیقت ایک تاریخی اور ثقافتی پلیٹ فارم ہے جو مختلف ادوار میں حرمین شریفین کی تعمیر اور ترقی کے مراحل کو پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میوزیم 7 ہالوں پر مشتمل ہے جن میں حرمین شریفین کے دو ماڈلز، مختلف تحریری مخطوطے، قیمتی آثاریاتی نوادرات اور نادر تصاویر شامل ہیں۔حرمین شریفین میوزیم کا افتتاح 1420 ہجری میں ہوا۔ اس کا انتظام مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے پاس ہے۔ اس کی عمارت کا تعمیراتی ڈیزائن مسجد حرام کی تعمیر سے مماثلت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں منطقی تسلسل کی حامل نمائش آنے والوں کو حرمین شریفین کے بارے میں ایک جامع تصویر فراہم کرتی ہے۔