سعودی عرب، 480کلو گرام ناقابل استعمال گوشت ضبط

بدھ 30 مئی 2018 10:20

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور کے افسران نے چھاپہ مار کر 480کلو گرام ناقابل استعمال گوشت ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ شہر میں وزارت بلدیات و دیہی امور نے رمضان المبارک کے دوران غذائی اداروں پر چھاپہ مار مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 480کلو گرام ناقابل استعمال گوشت ضبط کر لیا۔ کارروایہ کے دوران گوشت فروخت کرنے والے 100مراکز پر چھاپہ مارا گیا۔ وزارت بلدیات و دیہی امور کی مزکورہ مہم کے ساتھ آگہی مہم بھی چلا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :