جی ٹوئٹنی اجلاس کے موقع پر ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی تلاش میں کئی ممالک میں چھاپے

بدھ 30 مئی 2018 10:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جرمن شہر ہیمبرگ میں گزشتہ برس ہونے والے جی ٹوئٹنی سربراہی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی تلاش میں پولیس نے اٹلی، سپین، فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں چھاپے مارے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دفتر استغاثہ اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں یورو جًسٹ نامی ایجنسی کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ یہ ایجنسی مجرمانہ معاملات میں عدالتی تعاون فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم ’جی ٹوئنٹی‘ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہیمبرگ شہر میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس دوران متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔