کاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے 75 فیصد پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں، محمد اشرف شیخ

بدھ 30 مئی 2018 10:30

کاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے 75 فیصد پرزہ جات مقامی طور پر تیار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) گاڑیاں ‘ ٹریکٹر اور موٹر سائیکلز وغیرہ تیار کرنے والی مقامی صنعت کے لئے 300 سے زائد صنعتیں پرزہ جات تیار کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایسوسی ایشین آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے سینئر وائس چیئرمین محمد اشرف شیخ نے کہا ہے کہ پرزے تیار کرنے والی مقامی صنعت کی ترقی سے اس وقت کاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے 75 فیصد پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں جبکہ 95فیصد ٹریکٹرز مقامی طور پر تیار ہو رہے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلز اور رکشوں کی 80فیصد تیاری پاکستان میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کے فروغ کے لئے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ڈی بی) کا کردار قابل فخر رہا ہے اور اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ وہ ای ڈی بی کی تحلیل کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔

متعلقہ عنوان :