مسلمان ہونے کے باوجود اداکارہ حنا خان کو اپنے دین ومذہب کا پاس نہیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انتہائی مختصر لباس پہننے پر صارفین کی اداکارہ پر شدید تنقید

بدھ 30 مئی 2018 12:15

مسلمان ہونے کے باوجود اداکارہ حنا خان کو اپنے دین ومذہب کا پاس نہیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) بھارتی فلم انڈسٹری میں شامل بعض مسلمان اداکارائیں مصنوعی روشنیوں کی اس دنیا میں اس حد تک رنگ چکی ہیں کہ انہیں اپنے دین اور مذہب کا بھی پاس نہیں ،یہی حال مشہور بھارتی ٹی وی شو ’’ بگ باس‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ حنا خان ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انتہائی مختصر لباس پہنے ہوئے اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حنا خان کو’’ نانی ‘‘یاد کرا دی ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق مشہور ٹی وی شو’’ بگ باس‘‘میں اہم کردار ادا کرنے اور سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ پوسٹ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں ہونے والے اپنے فوٹو شوٹ کی چند نیم برہنہ تصاویر ’’انسٹا گرام ‘‘ پر شیئر کیں تو ہر طرف سے ان پر تنقید شروع ہو گئی ،لوگوں کا کہنا تھا کہ حنا خان کو سوچنا چاہئے کہ وہ صرف بھارتی اداکارہ ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے ایک مسلمان ہیں اور انہیں رمضان المبار ک کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے اپنی نیم برہنہ تصاویر شیئر نہیں کرنا چاہئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

ایک اور یوزر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حنا خان خود کوبرباد کر رہی ہے،وہ بھول گئی ہیں کہ وہ ایک مسلم ہیں،انہیں اگر یہ یاد ہوتا تو وہ ایسا کبھی نہیں کرتیں۔