پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامسرت احمدزیب کی رہائش گاہ پر''یوم تکبیر''کے حوالے سے تقریب

بدھ 30 مئی 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سوات سے رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن ) کی خاتون رہنما مسرت احمد زیب کی جانب سے یوم تکبیر منایا گیا۔ گذشتہ شام افطاری کے بعد رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی رہائش گاہ پر ''یوم تکبیر'' کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں کی۔

(جاری ہے)

مسرت احمد زیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بیس سال قبل 28 مئی 1998ء میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام تر پابندیوں اور مشکل کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔

ان کے اس اقدام کی بدولت اب کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور ان کے خاندان نے اس ملک کیلئے جو قربانیاں دی ہیں، وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔